لاہور ہائی کورٹ کراچی شہدا ہال میں ہونے والی سیرتِ ہادیِ عالمﷺ کانفرنس
اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
سیرتِ ہادیِ عالمﷺ کانفرنس کراچی شہدا ہال لاہو رہائی کورٹ میں 5 مارچ
2015 کو منعقد ہوئی اِس کانفرنس کے روحِ رواں جناب جمیل فیضی ایڈووکیٹ
اورراو طاہر شکیل تھے جنہوں نے اپنا زندگی کا اوڑھنا بچھونا نبی پاکﷺ کی
عزت و ناموس کا تحفظ بنایا ہوا ہے۔ اللہ پاک تو خود سرکار دوعالم نبی پاکﷺ
کی عزت و ناموس کی حفاظت کرتا ہے اور اِس کام کے لیے اپنے نیک بندوں کو
بھی سعادت بخشتا ہے۔میرئے لیے اِس کانفرنس میں شرکت بہت ہی سعادت کا باعث
ٹھری۔ کانفرنس میں جسٹس (ر) حافظ عبدالرحمان انصاری، جمعیت علمائے پاکستان
(جے یو پی) کے صدر جنا ب پیر اعجاز ہاشمی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء
مولانا ا مجد خان،جمیعت اہلحدیث کے صدر، جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر فرید
پراچہ ، بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب جناب مولانا عبدالخبیر آزاد،پاسبان
ختم نبوت کے صدر جناب ممتازاعوان،جمیعت مشائخ کے سربراہ جناب پیرایس ائے
جعفری، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر عرفان عارف شیخ،
سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن احمد قیوم، فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ
بار سید اختر شیرازی، جماعت الدعوہ کے مولانا امیر حمزہ،ڈاکٹر قاری
یعقوب، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر یحیےٰ ایڈووکیٹ، سینےئر
ایڈووکیٹ جناب چوہدی عبدالرشید، رضوان احمد خان ترین ایڈووکیٹ خصوصی طور پر
شریک ہوئے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما ء کے علاوہ وکلاء کی بڑی
تعدا شریک ہوئی۔ کانفرنس کے خاص بات وہ یہ کہ نبی پاکﷺ کی عزت وناموس و
دیگر انبیاء اکرام کی ناموس کے حوالے سے مسلمان کسی بھی قربانی سے دریغ
نہیں کریں گے۔ کانفرنس میں اِس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اِس
قانون کو نافذ کرئے کہ کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کی سزا موت ہو۔
کانفرنس کے اختتام پر مہمانان گرامی قدر کو حرمت رسول لائرز مومنٹ کی جانب
سے یادگاری سوینےئر پیش کیے گے۔اِس کانفرنس نے اتحاد اُمت مسلمہ کا عملی
ثبوت دیکھنے میں آیا جب ہر مکتبہ فکر کے عالم نے دیگر مکاتبِِ فکر کے
علماء اکرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

























No comments:
Post a Comment